شاہزیب خانزادہ کے مطابق اس سال سردیوں میں گزشتہ برس سے بھی زیادہ شدید گیس بحران آئے گا۔
شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ گزشتہ سال حکومتی نااہلی کی وجہ سے کم ایل این جی درآمد کی گئی اور سردیوں میں گیس کا شدید بحران آ گیا۔
شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سال گزشتہ سال سے بھی کم ایل این جی کا انتظام ہے اور جو ایل این جی ملے گی وہ بھی طویل مدتی معاہدوں سے ملے گی۔
تاہم وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں 11 ایل این جی کارگو آئے اور اس سال 10 آئیں گے اس لیے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، ایل این جی کی کمی سے بحران پیدا نہیں ہو گا۔