کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اب اسمبلی میں فیصلہ ہوگا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تحریک کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو مقابلہ کرلیں، قواعد کے مطابق تحریک 20 اکتوبرکو اسمبلی میں پیش ہوجائےگی۔
دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رکن ظہور بلیدی نے کہاکہ 14 اراکین نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے ہیں، جام کمال نے تحریک عدم اعتمام کا مقابلہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، یہ ان کا حق ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان نے رد عمل میں کہاکہ عبدالقدوس بزنجوکی ذمہ داری ہے کہ وہ بطور اسپیکرغیر جانبدار رہیں اور اپنے حلف کی پاسداری کریں۔