نیویارک: وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کے تاثر کو غلط قرار دے دیا۔
نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کی ناکامی کا تاثر غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے سلسلے میں سیکرٹری خزانہ واشنگٹن میں موجود ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری آ رہی ہے، تھوڑا وقت دیں۔
اس سے پہلے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بھی پروگرام نیا پاکستان میں کہا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں مگر اس سلسلے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔