اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے ویلنشیا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے باآسانی ویلنشیا کو 1-3 سے شکست دے دی۔
میچ کے پانچویں منٹ میں ویلنشیا کے گایا نےگول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوادی جس کے بعد بارسلونا کے اینسو فاتی نے 13ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کردیا۔
میچ ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد بارسلونا کےمیمفس دیپے نے 41ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوادی جس کے بعد کوتینہو نے 85 ویں منٹ میں گول کیا اور برتری ڈبل کردی۔
میچ کے اختتام پر اسکور 1-3 رہا اور یوں بارسلونا نے ویلنشیا کوایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
اس کے علاوہ اتوار کے روز لا لیگا میں ہونیوالے دیگر میچز میں رایو ویاکانو نے ایلچے کو 1-2 سے شکست دی جبکہ سیویا نے سیلٹا ویگو کو ایک صفر سے ہرایا۔
ایک اور میچ میں اوسا سونا نے ویا ریال کو 1-2 سے مات دی ۔
اوسا سونا کی جانب سے لوکاس ٹورو نے 26ویں منٹ میں پہلا گول کیا اور دوسرے ہاف میں جیرارڈ مورینو نے ویا ریال کیلئے ایکوالائزر کیا۔
کھیل کے87 ویں منٹ میں ایزکیول اویا نے گول کرکے اوساسونا کو فتح دلادی۔