سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کو کیوں گرفتار کیا گیا ؟

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یووراج سنگھ کو ساتھی کرکٹر یوزویندر چہل پر متعصب جملے کسنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یووراج سنگھ نے مبینہ طور بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں متعصب الفاظ کہے جس پر ہریانہ کی پولیس نے سابق کرکٹر یووراج سنگھ کو ہفتے کے روز گرفتار کیا اور تین گھنٹے تک تفتیش کی بعد ازاں ان کی ضمانت پر رہائی ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں یووراج سنگھ نے روہت شرما کے ساتھ اپنی انسٹاگرام لائیو میں گفتگو کے دوران یوزویندر چہل کو ‘بھنگی’ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

اس کے بعد یووراج سنگھ کے خلاف بھارتی لیگ اسپنر کو متعصبانہ جملا کہنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تاہم یووراج نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی قسم کی تفاوت پر یقین نہیں رکھتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں