ڈی جی سول ایوی ایشن آج آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

کراچی: ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے آج آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق فیس بک پر کھلی کچہری میں ڈی جی سول ایوی ایشن صارفین کی شکایات سنیں گے اور کھلی کچہری صبح 11 بجے سے 1 بجے تک ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ صارفین www.facebook.com/pcaa.official پر رابطہ کرسکتے ہیں جب کہ صارفین نام، موبائل نمبر، ای میل اور ہوائی اڈے کا نام شکایات میں ضرور درج کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں