امریکا: چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی، مسافر ویڈیو بناتے رہے

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

چلتی ٹرین میں موجود مسافرخاتون کو زیادتی سے بچانے کے بجائے اس کی ویڈیو بناتے رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی مدد نہ کرنے پر ٹرین میں موجود افرادکو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ٹرین میں سوار تمام مسافر متاثرہ خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو خاموشی سے دیکھتے رہے اور پولیس کو اطلاع تک نہ دی تاہم ٹرین کے ایک ملازم نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کرکے حکام کو آگاہ کیا ۔

پولیس نے ٹرین ملازم کی مدد سے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 35 سالہ فشٹن اینگوئے کے نام سے ہوئی ہے جسے زیادتی اور دیگر مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو ٹرین میں کتنے مسافر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں