بختاور کے شوہر والد بننے پر خوش، پہلی تصویر شیئر کردی

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر بختاور کے شوہر محمود چوہدری نے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری نے بچے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں بچے کو بے بی کوٹ میں لیٹے دیکھا جاسکتا ہے تاہم بچے کے چہرے پر دل والا ایموجی لگایا گیا ہے جس کے باعث اس کا چہرہ نہیں دیکھا جاسکتا۔

تصویر پر ایک کیپشن بھی درج ہے جس میں لکھا گیا ہےکہ میں نے اپنا بیگ تیار کرلیا ہے اور اب باہر جانے کے لیے تیار ہوں۔

ظاہری طور پر یہ تصویر بختاور بھٹو کی اسپتال سے گھر منتقلی کے وقت کی دکھائی دیتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بختاور بھٹو نے اپنے ننھے مہمان کو لے کر گھر پہنچنے کی اطلاع ٹوئٹر پر مداحوں کو دی تھی۔

بختاور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں 17 اکتوبر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور آخر کار اب ہم اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کے ساتھ گھر میں رہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں