کراچی: پولیس نے اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی میں ملزمان نے بینک کا اے ٹی ایم توڑنےکی کوشش کی۔

کراچی کے علاقے سول لائنز میں ملزمان بینک میں لگی اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پولیس نے انٹری دے دی۔

پولیس کے جائے واردات پر پہنچنے پر ملزمان اپنے اوزار چھوڑ کر فرار ہو گئے، ملزمان کی کوششوں سے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچا لیکن کیش محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نےسی سی ٹی وی کیمروں پراسپرے کرنے کے بعد واردات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں