قانون کی بالادستی کے معاملے میں پاکستان بدترین ملکوں میں شامل

قانون کی بالادستی کے معاملے میں پاکستان بدترین ملکوں میں شامل ہے۔

ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لا انڈیکس 2021 کی رپورٹ مطابق ملک میں قانون کی بالادستی کے لحاظ سے پاکستان کا اسکور اعشاریہ تین نو اور فہرست میں نمبر 130 ہے جب کہ جنوبی ایشیا کی رینکنگ میں پاکستان آخری دوسرے نمبر پر ہے۔

نیپال، سری لنکا، بھارت، بنگلادیش نے قانون کی بالادستی کے معاملے میں پاکستان سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، خطے میں خراب کارکردگی پر پاکستان کے بعد افغانستان کا نمبر آتا ہے جب کہ کرپشن، بنیادی حقوق، امن عامہ اور سلامتی، نگران ضابطوں کے عدم نفاذ کی بنیاد پر پاکستان کی کارکردگی خراب رہی۔

آزاد اور خود مختار میڈیا کی کیٹیگری میں پاکستان کا اسکور اعشاریہ آٹھ نو ہے اور 139 میں سے پاکستان کا نمبر 89 ہے،کرپشن میں پاکستان کا اسکور اعشاریہ تین ایک اور 139 میں سے 123ویں پوزیشن پر ہے جب کہ بنیادی حقوق کے معاملے میں پاکستان کا اسکور اعشاریہ تین آٹھ اور رینکنگ 126 ہے۔

امن و سلامتی کی کیٹیگری میں پاکستان 139 ممالک میں سے 137 نمبر پر ہے، ریگولیٹری انفورسمنٹ میں پاکستان کا نمبر 123، سول جسٹس کیٹیگری میں اسکور اعشاریہ چار صفر اور رینکنگ 124 ہے جب کہ فوجداری نظام انصاف کی کیٹیگری میں پاکستان کی رینکنگ 108 اور اسکور اعشاریہ تین پانچ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں