آرمی چیف سے نیٹو کے نمائندےکی ملاقات،خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے نیٹو کے سینیئر سول نمائندے نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور نیٹو کے سینیئر سول نمائندے کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنےکے لیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ نیٹو کے نمائندے نے افغانستان سے کامیاب انخلا آپریشنز ، افغان صورتحال اور علاقائی استحکام کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں