کراچی: اورنگی ٹاؤن سے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی لاش برآمد

کراچی: اورنگی ٹاؤن سے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطا بق اورنگی ٹاؤن میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جس کے چہرے پر دو گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کی شناخت مصباح الاسلام کے نام سے ہوئی جوکے ایم سی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھا جب کہ ممکنہ طور پر مقتول کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس کےمطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں