برطانیہ کی سپر مارکیٹ میں انسانوں کی جگہ روبوٹس کام کرنے لگے

برطانیہ میں کورونا ایس او پیز کے پیش نظر روبوٹس نے انسانوں کی جگہ لے لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی آن لائن سپر مارکیٹ میں ہزاروں روبوٹس کام کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کورونا وبا کے باعث روبوٹس نے دنیا بھر کے ریٹیلرز کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

زیر غور روبوٹس اشیاء کے انتخاب، پیکنگ اور صارفین تک پہنچانے کے لیے انہیں لوڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے بعد یہ سامان گوداموں سے صارف کے گھر تک پہنچایا جاتا ہے۔

وبوٹ بنانے والی کمپنی نے امریکا، جاپان اور فرانس سمیت 8 ملکوں میں سپر مارکیٹ گروپس کو اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے معاہدے کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں