سرگودھا کے نواحی گاؤں میں ایک شخص نے 13 سالہ ذہنی معذور اور گونگی بہری لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
جیونیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والدین نے الزام عائد کیا ہےکہ وسیم نامی نوجوان نے ان کی 13 سال کی معذور بیٹی کو اُس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔
لڑکی کے والدین کا کہنا ہےکہ پولیس نے زیادتی کے بجائے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے اور اب صلح کرنے کیلئے دباؤ ڈا ل رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس کاکہناہےکہ 17 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج ہے، لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے بھی تجزیے کیلئے لاہور لیبارٹری بجھوادیا گیا ہے جب کہ ضمانت خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کی جائےگی۔