لالیگا: سیلٹا ویگو نے گیٹافے کو تین صفر سے مات دے دی

اسپینش فٹ بال لیگ لا لیگا میں سیلٹا ویگو نے گیٹافے کو تین صفر سے شکست دے دی۔

سیلٹا ویگو اور گیٹافے کے درمیان میچ یکطرفہ رہا جس میں سیلٹا ویگو نے حریف کے خلاف تین صفر سے کامیابی سمیٹی ہے۔

کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں سیلٹا ویگو کے سینٹی مینا نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کیا، صرف 3 منٹ بعد لیگو ایسپس نے گول کرکے ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

گیٹافے کے ڈیکو نیم کو 63ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا جس کے بعد 73ویں منٹ میں سینٹی مینا نے اپنا دوسرا اور ٹیم کے لیے تیسرا گول کرکے سیلٹا ویگو کی برتری مستحکم کردی۔

81 ویں منٹ میں گیٹافے کی ٹیم پھر ایک کھلاڑی سے محروم ہوگئی جب چیما کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔

بقیہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ تین صفر سے سیلٹا ویگو کی جیت پر ختم ہوا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں