پاکستانی ڈرائیور دبئی میں کیسے راتوں رات ارب پتی بن گیا ؟

یہ بات ہم کافی بار سن چکے ہیں کہ دینے والا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، اس بات کو دبئی میں مقیم ایک پاکستانی شخص نے حقیقت میں ثابت کر دکھایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں مقیم 36 سالہ پاکستانی ڈرائیور جنید رانا نے 50 ملین درہم ( 2 ارب 37 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ) کی لاٹری جیت لی۔

جنید رانا جو کہ دبئی کی نجی کمپنی میں 6 ہزار درہم ( 2 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) پر ماہانہ ڈرائیور کی نوکری کرتے ہیں ان کی زندگی پیر کے روز اس وقت بدل گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی لاٹری جیت گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید رانا کو لاٹری کی انعامی رقم کا چیک دے دیا گیا ہے۔

اس موقع پر جنید رانا کا کہنا تھا کہ میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، جب میں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو وہ خوشی سے پاگل ہو گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ میں اپنے خاندان کو یہاں بلا لوں یا پھر واپس گھر والوں کے پاس چلا جاؤں۔

واضح رہے کہ جنید رانا کی اہلیہ، دو بچے اور گھر دیگر افراد پاکستان میں مقیم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں