پاکستان: کورونا سے 24 گھنٹوں میں رواں سال کے دوران سب سے کم اموات

ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں رواں سال کے دوران سب سے کم ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42096 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 572 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صرف 6 اموات ہوئیں جو رواں سال اب تک کی سب سے کم اموات ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ سال 26 اکتوبر کو ملک میں کورونا سے 6 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28392 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 69806 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 310 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12لاکھ 17218 ہو گئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں