کراچی: برقعہ پوش ملزم نے پولیس اہلکار کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

کراچی: کیماڑی میں نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

پولیس کےمطابق کیماڑی گلشن سکندرآباد میں پولیس کانسٹیبل سہیل اپنے دوست ساتھی پولیس اہلکار کے ساتھ جارہا تھا کہ برقعہ میں موجود شخص نے ان پر تیز دھار آلے سے وار کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حملے کے نتیجے میں اہلکار سہیل شدید زخمی ہوا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ ساتھی اہلکار شہباز بھی زخمی ہے جس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار جیکسن تھانے میں تھا اور زخمی اہلکار سٹی کورٹ تھانے میں تعینات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں