کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے مجرم شوہر کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔
عدالت نے مجرم کی سزائے موت کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔
مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میری بہن شوہر سے ناراض ہو کر میرے گھر میں رہائش پذیر تھی، 14 اگست 2016 کو میری بہن کا شوہر اسے لینے میرے گھر آیا۔
درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد رب نواز نے فائرنگ کرکے میری بہن کو جان سے مار دیا۔
سیشن جج غربی نے ملزم رب نواز کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا تھا جسے اس نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔