ایران کی جانب سے تیل بردار جہاز چرانے کی امریکی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے ویڈیو جاری کی جس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے بھرے جہاز کو عمان کے پانیوں میں ضبط کرلیا تھا اور اس میں موجود تیل دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایرانی بحریہ نے ہیلی کاپٹرکی مدد سے بروقت کارروائی کی اور چرائے گئے جہاز کو واپس ایرانی پانیوں میں لے آئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پیچھا کیا اورجنگی جہاز نے راستہ روکنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔
اب ایرانی میڈیا نے پینٹاگون حکام کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ صورتحال کا مشاہدہ کررہی تھی مگر اس نے ایرانی حکام کو چیلنج نہیں کیا۔