بہاولپور ائیرپورٹ پر گیدڑ طیارے سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا

بہاولپور ائیر پورٹ پر نجی چارٹرڈ طیارے کے لینڈنگ گیئر سے گیدڑ ٹکرا کر ہلاک ہوگیا تاہم حادثے میں طیارہ محفوظ رہا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی چارٹرڈ طیارہ کراچی سے بہاولپور پہنچا تھا جہاں طیارے نے ایک مریض کو بہاولپور سے اسلام آباد منتقل کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق بہاولپور ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود گیدڑکا بچہ طیارے سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا تاہم طیارہ باحفاظت ٹیک آف کرکے اسلام آباد پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں