‘افغانستان کی نیوزی لینڈ سے شکست پر پھر بیگ پیک کر کے گھر جائیں گے اور کیا’

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جمعے کے روز بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔

بھارت کے رویندرا جڈیجا کو میچ میں شاندار بولنگ کرنے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے رویندرا جڈیجا سے سوال کیا کہ سننے میں آرہا ہے کہ افغانستان اپنے اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کو ہراتا ہے تبھی بھارت سیمی فائنل میں جائے گا لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو؟

صحافی کو جواب دیتے ہوئے جڈیجا نے کہا کہ ‘پھر بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے اور کیا’۔

خیال رہے کہ اگر بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے تو اسے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 7 نومبر کو ہونے والے میچ میں افغانستان کی کامیابی کی دعا کرنی ہوگی اور اپنا 8 نومبر کو ہونے والا نمیبیا کے خلاف آخری میچ جیتنا ہوگا۔

اگر نیوزی لینڈ 7 نومبر کو افغانستان کو شکست دے دیتا ہے تو بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام اُمیدوں پر پانی پڑ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں