شعیب اختر کس کے مشورے پر سرکاری ٹی وی کا شو چھوڑ کرگئے؟

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہےکہ سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز سے تلخ کلامی کے بعد ان کی بہن نے شو سے چلے جانے کا مشورہ دیا۔

جیونیوز کے پروگرام جشن پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ شو کے دوران مجھے میری بہن کا میسج آیا کہ اپنی عزت مزید مت گراؤ، تم ڈاکٹر نعمان کو معاف کیے جارہے ہو مگر وہ معافی نہیں مانگ رہے، اس لیے شو سے اُٹھ کر چلےجاؤ۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے معذرت کرنے پر شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر نعمان سے اُسی رات معافی مانگی تھی اب انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اب ڈاکٹر نعمان کو مجھ سے نہیں بلکہ پی ٹی وی اور پوری قوم سے معافی مانگنی ہے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میری والدہ ضعیف ہوگئی ہیں اس لیے ان کے سبب شو میں کچھ نہیں کہا، مجھے اللہ اور اُس کے رسول کو راضی کرنا ہے، بندوں کو نہیں اور میں اپنی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی صورتحال پر شعیب اختر نے کہا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ بھارت سے فائنل ہو تاکہ ہم دوبارہ پھینٹا لگائیں، اگر نیوزی لینڈ، افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھ سے بڑے سپر اسٹار ہیں ،میں ہر بندے کو اپنے سے بڑا سمجھتا ہوں اس لیے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ لوگ میرا موازنہ سلمان خان سے کرتے ہیں مگر سلمان خان مجھ سے بہت اچھا انسان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں