غربت کی وجہ سے خود کو فروخت کرنے والا شخص گرفتار

نائیجیریا میں ایک 26 سالہ شخص کو حال ہی میں غربت کی وجہ سے خود کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے پر اسلامی پولیس حسبہ(مقامی پولیس) نے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق غربت سے ستائے علیو نا ادریس نامی شخص کو خود کو 2 کروڑ نائیجیرین نائرا ( یعنی 83 لاکھ پاکستانی روپے سےزائد ) میں فروخت کرنے کیلئے پیش کرنے پر مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق علیو نا ادریس کو پہلی دفعہ اکتوبر میں اپنے گلے میں ایک کارڈ بورڈ لگائے کارو شہر کی سڑکوں پر خود کو فروخت کرتے ہوئے دیکھا گیا،کارڈ بورڈپر علیو نا نے اپنی قیمت لکھی ہوئی تھی۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیو نا ادریس کاکہنا تھا کہ وہ پیشے سے درزی ہے غربت کی وجہ سے اس نےسب سے پہلے کدونا شہر میں خود کو فروخت کرنے کی کوشش کی لیکن بد قسمتی سے کوئی خریدار نہیں ملا جس کے بعد وہ کارو آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نےمنگل کے روزعلیو نا ادریس کو گرفتار کیا تھا اور پوری رات اپنے پاس رکھا تاہم اگلے دن اسے رہا کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں