پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلادیش کے شکیب الحسن ایونٹ سے باہر

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کے شکیب الحسن سیریز سے باہر ہوگئے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شکیب الحسن ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں فٹ ہونے کے لیے تین ہفتے درکار ہیں۔

بنگلادیش کے چیف فزیشن کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 19, 20 اور 22 نومبر کو ہوں گے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے جن میں پہلا میچ 26 نومبر اور دوسرا 4 دسمبر کو ہوگا۔

بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں