وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں شوکت ترین کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف ہم سے جو چاہتا تھا ہم ان شرائط کے قریب ہیں، آئی ایم ایف نے جو ریونیو ہدف دیا ہم اس سے زائدحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف پاکستان کی مستحکم ترقی چاہتا ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھاکہ گیس کی کراس سبسڈی کو ختم کرنا ہوگا اور گیس کے متبادل ذرائع ایل پی جی پر انحصار کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سال 2020 میں 600 ارب دیے جبکہ رواں سال 800 ارب روپے دینا ہوں گے۔
شوکت ترین کا کہنا تھاکہ بجلی میں 17 فیصد نقصان ہے، 10 فیصد بل وصولی نہیں ہورہی، ڈیسکوز 27 فیصد نقصان کررہی ہیں ، ان کی تنظیم نو کرنا ہوگی۔