سوڈان میں فوجی بغاوت کیخلاف ریلی، سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر شیلنگ

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی بغاوت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین شہر کی سڑکوں پر نکل آئے اور مشرقی حصے میں جمع ہوکرسڑکیں بندکردیں۔

مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگائی اورفوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

اس ریلی سے قبل بھی سکیورٹی فورسز نے خرطوم میں اساتذہ کے ایک احتجاج پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں