امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 10 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام سے رائے مانگ لی۔
الیکٹرک کارکمپنی کے مالک نے ٹوئٹر پر عوام سے رائے مانگی اور چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں کی رائے آگئی۔
57.9 فیصد نے کہاکہ شیئرز بیچ دیں جب کہ تقریباً 42 فیصد نے منع کردیا۔
* abide(n)
— Elon Musk (@elonmusk) November 6, 2021
خیال رہے کہ چند روز قبل ایلون مسک نے دنیا میں بھوک کے خاتمے کیلئے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز کھڑے کھڑے بیچنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔
گزشتہ دنوں عالمی ادارہ خوراک نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں بھوک کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے 6 ارب ڈالرز کی رقم درکار ہے۔
اس پر ایلون مسک نے کہا کہ اگر عالمی ادارہ خوراک ان کے ٹوئٹر تھریڈ پر وضاحت کر دے کہ 6 ارب ڈالر سے دنیا میں بھوک کا مسئلہ کیسے حل ہو سکتا ہے تو وہ کھڑے کھڑے ٹیسلا کمپنی میں اپنے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز بیچنے پر تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جو 6 ارب ڈالر دیں گے اس کے حسابات کی جانچ پڑتال کھلی ہونی چاہیے تاکہ عوام خود دیکھ سکیں کہ یہ پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے۔