قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے2007کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران کوچ باب وولمر کی وفات سے متعلق اہم واقعات سے پردہ اٹھادیا ۔
انضمام الحق نےکہا کہ وولمرکی وفات ہوئی تو کئی افواہیں گردش کرتی رہیں، ہماری ٹیم پر شک کیا گیا اور ہمیں کہا گیا کہ وفات سے پہلےچھوٹے اورلمبے قد کےدولوگ کمرےمیں گئے تھے۔
سابق کپتان نے کہا کہ بطور کپتان میری اورباب وولمر کی میٹنگ ہوتی رہتی تھی مگر میں اتفاق سے کبھی وولمر کے کمرے میں گیا ہی نہیں۔
انضمام الحق نے مزید کہا کہ وفات کے بعد پوری ٹیم کو الگ جزیرے پر منتقل کردیا گیا گیا۔
سابق کپتان انضمام الحق نے ڈریسنگ روم کے خراب ماحول کو بھارت کی ورلڈکپ میں شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔
اس کے علاوہ بھارت کے ایونٹ سے باہر ہونے سے متعلق انضمام الحق نے کہا کہ جب کپتان ایونٹ سے پہلےکہہ دے کہ ورلڈکپ میں کپتانی چھوڑ دوں گا تو مطلب ہے کچھ گڑبڑ ہے جبکہ بھارت کے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انضمام الحق نےکہا کہ ہمیں پہلے6اوورز میں تیز کھیلنا ہوگا جبکہ بڑی ٹیموں کےخلاف آخری5اوورزمیں زیادہ رن نہیں بنیں گے۔
سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ اب ویرات کوہلی ٹی20 سے ریٹائرمنٹ لے لے گا،کوہلی اب ون ڈے اور ٹیسٹ کیلئے توانائی بچائےگا۔