حسن علی سال 2021 میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے پاکستانی بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سال 2021 میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔

حسن علی نے اس سال مجموعی طور پر 46 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ وہاب ریاض نے سال 2021 میں اب تک 45 وکٹیں لی ہیں۔

حسن علی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایک وکٹ لیکر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

اس سال مجموعی فہرست میں افغانستان کے راشد خان 65 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مستفیظ الرحٰمن نے 57 اور تبریز شمسی نے اس سال 49 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیکر گروپ 12 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں