لاہور میں ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی ادویات نایاب ہو گئیں۔
ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی ادویات نایاب ہونے کی وجہ سے منافع خور موقع سے فائدہ اٹھانے لگے۔
دوسری جانب پنجاب میں مزید 525 افراد ڈینگی سے متاثر ہو گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 167کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس میں 131 کا تعلق پشاور سے ہے، خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 8000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مزید 86 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔