ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کردیا

ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ اور اتل واسن نے اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کردیا۔

سابق کھلاڑیوں نے پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کوہلی الیون کو گھر کے شیر گھر سے باہر ڈھیر کا طعنہ بھی ماردیا۔

اس کےعلاوہ سابق کھلاڑیوں نے کہا کہ سیدھی سی بات ہے ٹیم نے رن بنانے تھے نہیں بنا سکے،وکٹیں لینی تھیں نہیں لے سکے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کی تمام اُمیدیں افغانستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے جڑی تھیں تاہم افغان ٹیم کی 8 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتیوں کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

افغانستان کی شکست کے ساتھ ہی جہاں کیویز نے سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے وہیں افغان ٹیم اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

خیال رہے کہ رواں ورلڈکپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے، گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا جبکہ گروپ 2 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں