مائیکر و سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس کو کویتی اداکارہ و گلوکارہ نے شادی کی پیشکش کردی۔
کچھ روز قبل ٹوئٹر پر ورلڈ نیوز کے پبلشر عیاد المحمود کی جانب سے بل گیٹس کا ایک بیان ٹوئٹ کیا گیا جس میں بل گیٹس نے تنبیہ کی تھی کہ دنیا کو آئندہ چند سالوں میں جلدی بیماری چیچک کا سامنا ہو سکتا ہے، اسی لیے اس کی تحقیق کیلئے فنڈز جمع کرنے ہوں گے۔
اداکارہ شمس بندر الاسلمی نے پبلشر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ بل گیٹس ایک ذہین انسان ہیں اور ڈیجیٹل دور کے روشن چراغ ہیں
شمس الاسلمی نے مزید لکھا کہ مجھے بل گیٹس کی مستقبل کے حوالے سے کی جانیوالی پیش گوئیاں بہت متاثر کرتی ہیں، میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے یہ قبول کریں گے؟
بعدازاں جب یہ خبر مقامی میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی تو اداکارہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹوئٹ کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے، یہ ٹوئٹ محض ایک مذاق تھا، میں اس حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی۔