شیخوپورہ کے قصبے نارنگ منڈی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر معمر میاں بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ مریدکے کے نواحی علاقےمحلہ پیر بخاری میں پیش آیا جہاں 90 سالہ اللہ دتہ اور اس کی 80 سالہ بیوی شریفاں بی بی کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ مقتولین کے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور وہ علیحدہ گھروں میں رہتے ہیں۔
پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے ملزموں کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کر دیں۔