جنوبی افریقا کے کرکٹر فاف ڈوپلیسس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق فاف ڈوپلیسس نے کہا کہ ان کے نزدیک پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی ایسی ٹیم ہے جو ٹرافی اپنے نام کرسکتی ہے۔
کرکٹر نے نیوزی لینڈ سے متعلق بھی امید ظاہر کی کہ کیویز بھی ٹورنامنٹ میں یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں اور وہ ایونٹ میں اس کے کافی قریب بھی آئے لیکن وہ خود کو اس پوزیشن پر برقرار نہیں رکھ سکے۔
اس موقع پر ڈوپلیسس نے اپنی ٹیم جنوبی افریقا کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پروٹیز نے سپر 12 مرحلے میں 5 میں سے 4 میچز جیتے جو ان کی شاندار کامیابی ہے اور انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ڈوپلیسس نے جنوبی افریقا کے بولنگ اٹیک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بہترین بولنگ اٹیک قرار دیا۔