حکومت کے اتحادیوں نے گھبرانا شروع کردیا

حکومت کے اتحادیوں نے تبدیلی کے اثرات نظر نہ آنے پر گھبرانا شروع کردیا۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت پر اعتماد ہے لیکن وہ گھبرا رہے ہیں، چاہتے ہیں عدم اعتماد کا اظہار بند کمروں میں ہی کر لیں،، ایوان میں نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ تین برسوں میں تبدیلی کے اثرات نظر نہیں آئے، وفاقی حکومت سے مسائل پر کئی بار بات کر چکے، وزیراعظم سے درخواست کی کہ قانون سازی کے لیے ایم کیو ایم کو بھی اپنے رائے کا اظہارکرنے دیں۔

خالد مقبول صدیقی نے فروغ نسیم کی وزارت کو بھی ڈس اون کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ کے پاس ایک ہی وزارت ہے، دو دو وزارتیں لے کر نہیں بیٹھے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں