کھرب پتی ماڈل و اداکارہ پیرس ہلٹن نے 40 برس کی عمر میں شادی کر لی

امریکا کی کھرب پتی ماڈل، سنگر، اداکارہ اور بزنس وومن پیرس ہلٹن نے بلآخر 40 برس کی عمر میں اپنے سرمایہ کار دوست کارٹر ریوم سے شادی کر لی۔

پیرس ہلٹن نے شادی کے روز مختلف مواقعوں پر 4 لباس زیب تن کیے، شادی کی تقریب میں ہالی وڈ کے کئی اہم ستارے بھی شریک ہوئے۔

پیرس ہلٹن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اور کارٹر گزشتہ 15 سال سے دوست ہیں اور اب ہم نے میاں بیوی بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکن میڈیا پرسنیلٹی کا کہنا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی زندگی میں شامل رہے اور پھر ہم 2019 میں دوبارہ یکجا ہوئے اور اس وقت سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

کارٹر ریوم نے رواں برس فروری میں پیرس ہلٹن کو شادی کی پیشکش کی تھی اور اسی روز دونوں نے منگنی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں