الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت نے پارلیمانی کمیٹی میں مساوی نمائندگی کا اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کرلیا۔
حکومت نے پارلیمانی کمیٹی میں مساوی نمائندگی کا اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کرلیا، ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کے پارلیمانی کمیٹی میں 6، 6 مساوی ارکان ہوں گے جبکہ پارلیمانی کمیٹی کی چیئر پرسن شیری مزاری ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی سے شفقت محمود، خالدہ اطیب، کامل علی آغا اور سینیٹر ہدایت اللہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں اعظم سواتی، فواد چوہدری، تاج حیدر، اعظم نذیر تارڑ اور منظور کاکڑ شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نظر ثانی شدہ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس 15 نومبر کو طلب کرلیا گیا، پارلیمانی کمیٹی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے ممبران کے تقرر پر غور کرے گی۔
خیال رہے کہ کمیٹی کے اس قبل دو اجلاس اپوزیشن تحفظات کے باعث بلاکر ملتوی کیے گئے تھے، پہلی کمیٹی میں حکومت کے 7 اور اپوزیشن کے 5 ممبران کو لیا گیا تھا۔