پی ڈی ایم مہنگائی کیخلاف آج کراچی کے علاقے صدر میں احتجاج کریگی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) بڑھتی مہنگائی پر آج حکومت کے خلاف کراچی کے ریگل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے جس میں (ن) لیگ کی نمائندگی شاہد خاقان عباسی کریں گے جب کہ پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکن بھی شریک ہوں گے۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف طبیعت کی ناسازی کے باعث احتجاج میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور احتجاجی مظاہرے کے شروع ہوتے ہی ریگل چوک کی طرف آنے اور جانے والی سڑکوں کو بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں