ہمارا جذبہ بھی فوجی جیسا ہے،ہر وقت جان دینے کیلئے تیار ہوتے ہیں، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور سب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

محمد رضوان نے دبئی سےبنگلادیش روانگی سےقبل بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جذبہ بھی فوجی جیسا ہی ہوتا ہے،ہروقت جان دینےکیلئے تیار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہوں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو 9 نومبر کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا تھاجس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں انہوں نے دو راتیں آئی سی یو میں گزاریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں