لاہورکے علاقے بادامی باغ میں مدرسے کا 14 سالہ طالب علم استاد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 14 سالہ حمزہ کے گھر والوں نے بتایا کہ حمزہ مقامی مدرسے میں زیرِ تعلیم تھا جہاں استاد نے 3 روز قبل اس پر تشدد کیا اور اسے مرغا بنائے رکھا، طبعیت خراب ہونے کے باعث حمزہ 14 نومبر کی شام دم توڑ گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حمزہ نے مدرسے کے استاد اور دیگر کے خلاف تشدد کی شکایت کی تھی۔
مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کا کہنا ہے کہ مدرسے کے استاد محمد ماجد نے بیٹے حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب پولیس نے مدرسے کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم محمد ماجد سمیت دو اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔