قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے نام ہونے پر اپنا پہلا بیان جاری کیا ہے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا نے اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو بہت بہت مبارک ہو، کیا ناقابلِ یقین فتح ہے۔
Massive congratulations to #Australia What an incredible win!! #T20WorldCupFinal
Btw, I feel like there was a considerable amount of cheering coming directly from Pakistan tonight also! 😉🎉🙏
Thanks everyone 👏🏼— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 14, 2021
انہوں نے لکھا کہ ویسے مجھے لگ رہا ہے کہ آج رات پاکستان سے بھی کئی لوگ آسٹریلیا کی جیت کی مبارکبادیں دے رہے ہیں، اس سب کیلئے شکریہ۔
شنیرا اکرم نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل سے قبل کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان آسٹریلیا سے جیتے لیکن اگر آسٹریلیا سیمی فائنل کا مقابلہ جیت جاتا ہے تب بھی مجھے دکھ نہیں ہوگا۔
تاہم آسٹریلیا پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا جہاں کینگروز نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔