دنیا بھر میں آج ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کا دن منایا گیا

دنیا بھر میں آج ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کا دن منایا گیا ۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں سوا تین کروڑ سے زائد افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ وزن میں اضافہ، ورزش نہ کرنا اور مرغن کھانے اس بیماری کی جڑ ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف چینی سے پرہیز کے ذریعے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن نہیں بلکہ شوگر کے مریضوں کے لیے اپنا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول چیک کرتے رہنا بھی ضروری ہے ۔

طبی ماہرین کےمطابق شوگر کا مرض اس وقت لگتا ہے جب انسولین مناسب مقدار میں پیدا نہیں ہوتی یا لبلبہ کام چھوڑ دیتا ہے، ایسی صورت میں شکر خون میں جمع ہونے لگتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ساڑھے 3 کروڑ افراد شوگر میں مبتلا ہیں گذشتہ سال کی نسبت یہ مرض دوگنا ہے، غیر متوازن لائف اسٹائل ،موٹاپا،مرغن غذائیں ،رات کو جاگنا اورورزش نہ کرنے جیسے عوامل شوگر پھیلارہی ہے جبکہ بیشتر لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں شوگر ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر کی پیچیدگیوں سے دیگر بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں ۔ شوگر بصارت اورگردوں کی خرابی ،ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی بیماریوں کا سبب بھی بن رہی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر میں مبتلا بیشتر افراد یہ نہیں جانتے کہ لائف اسٹائل میں تبدیلی سے معاملات میں کافی حد تک بہتر ی لائی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں