رحیم یارخان : بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے گنےکی کھری فصل کو آگ لگادی

رحیم یارخان میں ملزمان نے گنےکی کھری فصل کو آگ لگادی ۔

متاثرہ کسان نےملزمان کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکووں کو بھتہ نہ دینے پرملزمان نےفصل کو آگ لگائی ہے۔

پولیس کےمطابق ڈاکوؤں کےگروہ اندھڑ گینگ نے بھتہ نہ دینے پر ایک ماہ قبل نجی پیٹرول پمپ پرفائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد ملزمان نے متاثرہ خاندان کے کھیت اور خاندان کے دیگر افراد کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی ۔

متاثرہ خاندان کے فرد رئیس ذوالفقار کی مدعیت میں گینگ کےسرغنہ جانو اندھڑ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کسی ملزم کو گرفتارنہیں کیاجاسکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں