ناقص کارکردگی پر لاہور کے متعدد ایس ایچ اوز معطل

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور احسن یونس نے ناقص کارکردگی اور جرائم رجسٹر ڈ نہ کرنے پر 17 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور احسن یونس نے سٹی ڈویژن سے ایس ایچ او داتا دربار، شاہدرہ، نیو انارکلی، بادامی باغ اور لاری اڈا کو معطل کیا۔

دوسری جانب کینٹ ڈویژن سے ایس ایچ او باغبانپورہ، ڈیفنس اے، فیکٹری ایریا اور غازی آباد ، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، کاہنہ اور نشتر کالونی ، صدر ڈویژن سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور گرین ٹاؤن جب کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سےایس ایچ اوساندہ اورشیراکوٹ کومعطل کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزکا کہنا تھا کہ افسران نوکری اور کاروبار میں سے ایک کا انتخاب کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں