کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سے لگی: تاجر

کراچی کی کو آپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے ممکنہ طور پر آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہےکہ کوآپریٹو مارکیٹ میں جلنے والی دکانوں کی تعداد 250 سے 300 تک پہنچ گئی جس سے نقصان کا تخمینہ 5 سے 10 ارب روپے ہے۔

تاجروں نے کہا کہ ممکنہ طور پرآگ شارٹ سرکٹ سےلگی جس سے 90 فیصد مارکیٹ جل چکی ہے اور گودام بھی جل گئے ہیں جب کہ مارکیٹ کے کچھ مقامات پر اب بھی آگ لگی ہوئی ہے۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ تاجر مارکیٹ سے بچا کچا سامان نکال رہے ہیں، بڑا نقصان ہوگیا اور کوئی پوچھنےنہ آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں