کیسےکیسے لطیفے نواز شریف کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم چلا رہے ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیسے کیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انصار عباسی صاحب کی ایک حیرت انگیز اسٹوری نظر سے گزری جس میں ایک گلگت کے جج صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشنوں سے پہلے نہیں لینی!

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں، وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہے کہ آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی! ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کا وزیر اعظم ہو۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنے کی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سے آئے؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی، جواب اس کا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں