امریکی کانگریس پر حملے میں ملوث جیکب چانسلی کو ساڑھے 3 برس قید کی سزا

امریکی کانگریس پر حملے میں ملوث جیکب چانسلی کو ساڑھے 3 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینگھوں والی ٹوپی پہنے جیکب چانسلی 6 جنوری کو کانگریس پر حملے میں پیش پیش تھا۔

جیکب چانسلی پر کار سرکار میں خلل ڈالنے کا جرم ثابت ہونے پر انہیں 41 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر ان کے انتہا پسند حامیوں نے کانگریس پر دھاوا بول دیا تھا۔

جیکب نے کانگریس پر حملے کو غلطی تسلیم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں