ایران کیساتھ نئے نیوکلیئر معاہدے کے حامی ہیں، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے نیوکلیئر معاہدے کے حامی ہیں۔

امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے خطے میں سکیورٹی کے خطرات درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں ایران کی کارروائیوں اور رویے پر تشویش ہے جبکہ ہم ایرا ن کے امریکی اور اتحادیوں کے مفادات ک خلاف اقدامات کا جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی مفادات کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،ایران جن مفادات کو نقصان پہنچاسکتا ہے اس کی تشویش اتحادیوں کو بھی ہے۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدربائیڈن ایران کے ساتھ نئے نیوکلیئر معاہدے کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اگلے ہفتے بحرین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا جس میں اتحادیوں سے خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں