بالی وڈ اداکار سلمان خان بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے شہریوں کو راضی کرنے کیلئے حکومت کی مدد کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا حکومت نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور مذہبی رہنماؤں سے مسلم کمیونٹی کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے راضی کرنے کیلئے مدد طلب کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر صحت راجیش ٹوپ نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا ویکسین شاٹ کی تعداد کے لحاظ سے سب سے آگے ہے لیکن ابھی کچھ علاقوں میں ویکسینیشن ہونا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں لوگوں کو ویکسین لگوانے میں اب بھی کچھ ہچکچاہٹ ہے اس لیے ہم نے سلمان خان اور مذہبی رہنماؤں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مسلم کمیونٹی کو ویکسین لگوانے پر راضی کیا جا سکے۔